استانی کے صرف دو ہزارروپے گم ہونے پر اس طالبہ کو برہنہ کر کے تلاشی لے لی گئی ،پشاور سے انتہائی شرمناک خبر آگئی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے سرکاری سکول میں استانی کے پرس سے صرف 2ہزار روپے گم ہونے پر طلبہ کو برہنہ کر کے تلاشی لے لی گئی ۔نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق پشاور کے سرکاری سکول کی استانی کے پرس سے 2ہزار روپے گم ہونے کی اطلاع پرنسپل کو پہنچی تو اس نے تمام طالبات سے تلاشی لینے کا فیصلہ کیا ۔پھر دھم جماعت کی تمام طالبات کے بستوں کی تلاشی کے بعد بھی جب کسی کے پاس سے بھی مسروقہ رقم برآمد نہ ہوئی تو استانی نے اس موقع پر پرنسپل کے سامنے ایک طالبہ کے اوپر شک کا اظہار کیاجس پر پرنسپل نے پہلے تو اس طالبہ کو علیحدہ کمرے میں بلا کر اس سے سختی سے باز پرس کی اور اس دوران اس طالبہ کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا مگر جب اس کے باوجود طالبہ سے پیسوں کے متعلق کچھ پتہ نہ چل سکاتو پرنسپل نے اس طالبہ کو بے لباس ہونے کا حکم دے دیا اور اس کے کپڑے سب کے سامنے اتار ڈالے اس بات کی شکایت جب بچی نے گھر جا کر اپنے گھر والوں سے کی تو انہوں نے اس حوالے سے پرنسپل کی شکایت اعلی عہدیداروں سے کی ۔جب اس حوالے سے پرنسپل سے استفار کیا گیا تو اس نے طالبہ کو برہنہ کرنے کے الزام کی تردید کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ پیسوں کے گم ہونے پر اس طالبہ کی تلاشی ضرور لی ہے۔