نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے :ترجمان دفتر خارجہ

نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے :ترجمان ...
نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے :ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پران کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر مظالم مزید تیز اور بڑھا دیئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے وادی میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس آڑ میں کشمیری نوجوانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن بھارت یاد رکھے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

مزید :

قومی -