کیا آپ کو پتا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی یہ خوبرو بھارتی گلوکارہ ’ 158 ‘ سال کی ہے؟

کیا آپ کو پتا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی یہ خوبرو بھارتی گلوکارہ ’ 158 ‘ سال ...
کیا آپ کو پتا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی یہ خوبرو بھارتی گلوکارہ ’ 158 ‘ سال کی ہے؟

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیماریوں کے علاج اور انسانوں کو موجود سہولیات کو دیکھتے ہوئے سائنسدانوں کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ انسان کی اوسط عمر 150 سے 200 سال ہوجائے گی ۔ اس سے پہلے کہ سائنسدان انسانی عمر بڑھانے کا راز جان پائیں، گوگل نے شاید یہ راز جان لیا ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی گلوکارہ سنندا شرما ہیں جو گوگل کی نظر میں 158 سال کی ہیں۔

گلوکارہ سنندا شرما نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم ”لُکا چھپی“ کا ریمکس گانا گایا ہے ۔ میکا سنگھ اور سنندا شرما کی آواز نے ’ پوسٹر لگوادو بازار میں‘ گانے کا لطف دوبالا کردیا ہے۔ سنندا شرما خالص پنجابی ہیں جو 1992 کو بھارتی پنجاب کے شہر فتح گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ اگر ان کی اصل عمر دیکھی جائے تو وہ لگ بھگ 27 سال بنتی ہے لیکن گوگل نے انہیں 158 سال کا قرار دے رکھا ہے حالانکہ بھارت میں اوسط عمر ساڑھے 68 سال کے لگ بھگ ہے۔

اگر آپ گوگل پر سنندا شرما (Sunanda Sharma) کا نام سرچ کریں تو آپ کے سامنے ہنستی مسکراتی نوجوان لڑکی نمودار ہوگی لیکن اس وقت شاید آپ خود بھی ہنس پڑیں جب گوگل کی 158 سال والی غلطی پر آپ کی نظر پڑے گی۔

ہم نے جب سنندا شرما کی عمر دیکھی تو پہلے تو یقین ہی نہیں آیا کیونکہ اگر گوگل کی بات سچ مان لی جائے تو پھر یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ موصوفہ گاندھی اور قائد اعظم سے بھی پہلے پیدا ہوئی ہیں اور ممکن ہے کہ انگریزوں کو بھارت سے نکالنے میں اہم کردار بھی ادا کرچکی ہوں۔ ہمیں تو گوگل کے اعدادوشمار پر ذرا بھی یقین نہیں آیا جس کے بعد ہم نے ہر طالبعلم کی طرح ’وکی پیڈیا‘ کی مدد حاصل کی تو پتا چلا کہ سنندا شرما 1992 میں پیدا ہونے والی شخصیت کا نام ہے۔

اگر آپ یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور یہ خبر پڑھ کر سنندا شرما کو گوگل کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیصلہ کرکے جائیے کہ مشکل وقت میں گوگل زیادہ کام آیا یا وکی پیڈیا نے اسائنمنٹس کی تیاری میں مدد دی؟۔اس سے پہلے سنندا شرما کا نیا گانا بھی سنتے جائیے۔

مزید : تفریح


loading...