ڈیڈلائن گزرگئی ، فیسیں کم نہ کرنے والے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)نجی سکولوں نے عدالت اور ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔ فیسوں میں 20فیصد کمی نہ کرنے پر والدین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔لاہور بھر کے نجی سکو لو ں میں سے اکثریتی سکو لو ں کی انتظا میہ کی جانب سے فیسو ں میں ابھی تک بھی کمی نہیں کی گئی بلکہ ان احکا ما ت کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے ۔اس پر وا لدین کا کہنا ہے کہ سکو ل انتظا میہ عدا لت کے احکا مات کو مذا ق سمجھ رہی ہے تاہم دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اتھارٹی مرزا غلام حسین نے کل سے کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود کسی بھی سکول نے فیسوں میں20 فیصد کمی نہیں کی۔واضح رہے کہ 31 جنوری تک فیسوں میں کمی کرکے حلف نامہ ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کروانا تھا لیکن کسی بھی سکول نے فیس میں کمی کا یہ حلف نامہ جمع نہیں کروایا۔ عدالتی حکم کے مطابق پانچ ہزار سے زائد فیس لینے والے سکولوں نے فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنی تھی۔ اب سکولوں کو پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس جاری ہوں گے اور یومیہ 20 ہزار جرمانہ بھی کیا جا سکے گا ۔