نئے تعلیمی سال میں تاخیر، بچوں کے داخلوں پر اثر پڑنے کا خدشہ

نئے تعلیمی سال میں تاخیر، بچوں کے داخلوں پر اثر پڑنے کا خدشہ

لاہور(لیڈی رپورٹر) تعلیمی سال یکم مارچ کی بجائے ایک بار پھر سے یکم اپریل سے ہی شروع ہوگا۔گذشتہ سال تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے کیا گیا تھا۔تعلیمی سال لیٹ شروع ہونے سے بچوں کے داخلوں پر اثر پڑے گا۔تعلیمی سال کے آغاز کے حوالے سے اساتذہ میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے ۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ایک ماہ پہلے سال شروع ہونے سے سکولوں میں بچوں کے داخلے زیادہ ہوئے تھے۔دوسری جانب والدین کا یہ کہنا ہے کہ یونیفارم ڈیٹ شیٹ فی الفور جاری کی جائے ۔جبکہ ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی واضح کردیا ہے کہ تعلیمی سال یکم اپریل سے ہی شروع ہوگا،

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...