حکومت کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم بند کرائے،مسعود صدیقی

حکومت کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم بند کرائے،مسعود صدیقی

لاہور (نمائندہ خصوصی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ حکومت بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم بند کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ سمیت اقوام عالم میں آواز بلند کرے ۔ اقوام متحدہ کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی قراردادوں میں مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مشائخ عظام کے اجلاس کے دوران کیا ۔

امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی کا کہنا تھاکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 5فروری کو ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائیگا ، اس سلسلے میں اندرون و بیرون ممالک کے تمام تنظیموں اور ذیلی یونٹوں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا اور کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائیگا۔اجلاس سے دیگر مشائخ عظام نے بھی خطاب کیا اور یوم یکجہتی کشمیر کو بھر انداز میں منانے کیلئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ۔

مسعود صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...