پہلی حکومت ہے جس نے حج پر کوئی سبسڈی نہیں دی،پرویز ملک

پہلی حکومت ہے جس نے حج پر کوئی سبسڈی نہیں دی،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے حج پیکج میں تاریخی اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے، پی ٹی آئی پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی۔ سانحہ ساہیوال پر حکمرانوں کی نا اہلی ثابت ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار مستعفی ہو ں، سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنائے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمشن بنایا جائے،گذشتہ روز پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے منی بجٹ میں عوام کو مزید مہنگائی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے