سبزی وپھل منڈیوں میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی تعیناتی

سبزی وپھل منڈیوں میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی تعیناتی

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے منڈیوں میں بہتری کے انتظامات جاری رکھتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر منڈیوں میں 33 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں جو منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیں گے۔ بادامی باغ سبزی منڈی میں11 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹی لگائی گئیں جبکہ رائے ونڈ فروٹ و سبزی منڈی میں 3، سنگھ پورہ منڈی میں 7 ،کاہنہ کاچھا منڈی میں 6 اور اقبال ٹاؤن فروٹ وسبزی منڈی میں 6پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں۔اس اقدام سے شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...