تحفظ ناموس رسالتؐ قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کرینگے،علماء

تحفظ ناموس رسالتؐ قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کرینگے،علماء

لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جامع مسجد مدنی اقبال ٹاؤن، جامع مسجد عمربن خطاب سبزہ زار، جامع مسجد ڈی بلاک جوہر ٹاؤن لاہور میں تین روزہ کورسز شروع ہوگئے ہیں۔ان کورسز میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، عظیم مذہبی سکالر محمدمتین خالد، خطیب مرکز ختم نبوت مولانا محبوب الحسن طاہر، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز ودیگر علماء نے مختلف موضوعات پر لیکچر دیے ہیں اور عوام کو ختم نبوت کی اہمیت اور فتنہ قادیانیت کی سنگینی سے آگاہ کیا ۔علماء نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تعاقب کا کام تمام عبادات کا خلاصہ ہے۔ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس اور بنیاد ہے ۔عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو سارا دین محفوظ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو قرآن محفوظ ہے ۔ ختم نبوت کی بر کت سے دین اسلام کی تعلیمات محفوظ ہیں اگر درمیان سے عقیدہ ختم نبوت کو نکال دیا جائے نہ دین باقی رہتا ہے نہ دین اسلام کی تعلیمات اور نہ ہی قرآن باقی رہے گا کیونکہ بعد میں آنے والے ہر نبی کو دین میں تبدیلی اور تنسیخ کا حق حاصل ہو گا اس لئے عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کی عمارت قائم ہے اور اسی میں امت مسلمہ کی وحدت کا راز مضمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کو خفت کا سامنا کرنا پڑا۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔آج بھی یہ کورسز جاری رہیں گے جس میں اکابرین اورماہرین فن لیکچر دیں گے۔ کورسز کی میزبانی قاری معاویہ محمود مکی، مولانا طیب مدنی، قاضی عبدالودود، مولانا فاضل عثمانی، مولانا ظہیراحمدقمر، مولانا محمدعابد اور مولانا عمریونس کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...