کرتاپور بارڈر کھولنے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں،سردار بلبیر

کرتاپور بارڈر کھولنے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں،سردار ...

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی نژاد کینڈین شہری پنجابی ادب کے شاعر سردار بلبیر سنگھ نے کہا ہے کہ گوردوارہ بابا گورونانک کی تزئین و آرائش توسیع منصوبہ کرتار پور کوریڈور سے پوری دنیا کے سکھوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جس پروزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل باجوہ مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار سردار بلبیر سنگھ نے شکرگڑھ میں مولوی غلام رسول عالم پوری کی یاد میں منعقدہ پنجابی مشاعرہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اہلیہ سریندر کور بابرا ،حاجی صابر حسین ناز ،حکیم ارشد شہزاد ،اصغر بھٹی ،عاشق حسین ،نوید سلہری ،بشیر کمال ،چوہدری سہیل انجم ،چوہدری بلال ظہور ایڈووکیٹ ،احمد نعیم ارشد اور دیگر شعرا کرام بھی تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...