بائیر پاکستان کا کسانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس

بائیر پاکستان کا کسانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس

لاہور(پ ر) بائیر پاکستان، کراپ سائنس کی جانب سے کسانوں کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور کاشتکاری کے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے قصور میں کسانوں کے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان کا زرعی منظرنامہ زیادہ تر چھوٹے کاشتکاروں پر مشتمل ہے جن کی اس شعبہ سے متعلق ضروری علم تک رسائی محدود ہے۔بائیر کراپ سائنس کے مہتمم برائے APACریجن لوئس کیماچو نے اس موقع پر کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے علم کے تبادلہ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کاشتکاروں کو اپنے کاروبار اور زریعہ معاش کو ترقی دینے کے لئے پیداوار بڑھانے سے متعلق ضروری علم اور مہارتوں سے خود کو آراستہ کرنا چاہیے۔

یہی وجہ ہے کہ ہم چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ مل کر انہیں زراعت کے جدید و نامیاتی طریقوں اور علم کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ سے شراکت داریوں سے روشناس کراتے ہیں تاکہ غذائی تحفظ یقینی بن سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...