کرپشن ختم کرنے کیلئے بلا امتیاز احتساب کرنا ہو گا،عدنان گورسی

کرپشن ختم کرنے کیلئے بلا امتیاز احتساب کرنا ہو گا،عدنان گورسی

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما پی پی پی لاہو ر کے فنانس سیکرٹری چوہدری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ جب تک ملک سے بلاامتیاز احتساب کا عمل شروع نہیں ہوگا ۔ کرپشن ختم نہیں ہو سکتی ۔ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا۔ سیاسی جماعتوں کو کرپشن کے خلاف مشترکہ جہاد کرنا ہوگا ۔ حکومت اپوزیشن کو بلاوجہ انتقام کا نشانہ نہ بنائے ۔

بلکہ ملک کی اقتصادی حالت پر توجہ دے اور حکومت میں شامل بد عنوانوں کا بھی احتساب کیا جائے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اٹھارہویں ترمیم پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی اور نہ ہی اس سلسلہ میں کوسمجھوتہ کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے عوام کو 1973کا آئین دیا اور ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام دوست پالیسیاں دیں اور عوامی خدمت کیلئے اقدامات کئے ۔ عدنان سرور گورسی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے آئین کے تحفظ کیلئے ذمہ داری قبول کی آٹھورہویں ترمیم کیلئے صوبوں کو اختیارات تقسیم کئے بلاول بھٹو زرداری کو وراثت میں نانا شہید اور والدہ شہید کا فلسفہ ملا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...