اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوائے،عظمت شاہ

اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوائے،عظمت شاہ

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ ہے اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عملد ر آمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوائے۔

،بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر اقوام عالم کا خاموش کردار انتہائی افسوسناک ہے اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر ی مسلمانوں کو ان کا حق آزادی مل جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کامقصد ان شہداء کو سلام کرنا ہے جنہوں نے راہ آزادی میں اپنی جانیں قربان کیں ۔

عظمت شاہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...