جناح ہسپتال، لیبر رومز میں سہولیات کیلئے انتظامی آفیسرز کی تعیناتی

جناح ہسپتال، لیبر رومز میں سہولیات کیلئے انتظامی آفیسرز کی تعیناتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر )جناح ہسپتال نے لیبر روم میں خواتین انتظامی آفیسرز مقرر کردیں،تدریسی ہسپتالوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جناح ہسپتال انتظامیہ نے زچہ وبچہ کو بہتر سہولیات پہنچانے کے لئے خواتین انتظامیہ مقرر کی ہے جو آپریشن تھیٹرز، انستھیزیا،ادویات اور دیگر معاملات کا خیال رکھیں گی تاکہ مریض کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خواتین انتظامیہ نرسز اور لیڈی ڈاکٹر سمیت تمام عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں گی اور صفائی ستھرائی کے لئے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔ لیبر روم میں پیدا ہونے والے بچوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوگی اور بچوں کی حفاظت کے لئے خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ لیبر روم میں داخلے اور اخراج کے علیحدہ علیحدہ راستے بنائے گئے ہیں جس کی سی سی ٹی وی کیمرے24گھنٹے نگرانی کریں گے۔


بڑے تدریسی ہسپتالوں میں جناح ہسپتال واحد ہے جہاں پر خاتون انتظامی آفیسرز تعینات کی گئی ہیں جبکہ اکثر مریضوں کے لواحقین مردوں کی لیبر روم میں آنے جانے کی شکایات کرتے رہتے ہیں ۔