سیف الملوک کا شعری انتخاب ’’گلستان رموز‘‘ شائع ہو گیا

سیف الملوک کا شعری انتخاب ’’گلستان رموز‘‘ شائع ہو گیا

لاہور( سٹی رپورٹر) پنجابی کے کلاسیکی شاعر میاں محمد بخش ؒ کے تخلیقی شاہکار قصہ سیف الملوک کا شعری مجموعہ’’ گلستان رموز‘‘ کے عنوان سے روزن پبلشرریلوے روڈ گجرات سے شائع ہو گیا ہے،یہ انتخاب چوہدری محمد اسمعیل چیچی نے کیا ہے جس میں میاں محمد بخشؒ کی سوانح حیات کے علاوہ مختلف عنوانات کے تحت پرُ تاثیر اشعار کا انتخاب پیش کیا گیا ہے ،اور ان اشعار میں اعلیٰ انسانی اقدار کی ترجمانی کی گئی ہے یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری محمد اسماعیل چیچی کی مرتب کردہ سیف الملوک ادارہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کلچر ،زبان اور تاریخ شائع کر چکا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...