شاپنگ بیگ تلف کرنے والے کیمیکل کو ڈیوٹی فری کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

شاپنگ بیگ تلف کرنے والے کیمیکل کو ڈیوٹی فری کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)پلاسٹک / شاپنگ بیگز کو خود بخود تلف کرنے والے کیمیکل کوڈیوٹی فری کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک / شاپنگ بیگز میں کھانے پینے کی اشیا ء ڈال کر استعمال کرنا مضر صحت ہے اور اس کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بھی ہے۔ قوانین اور قواعد موجود ہونے کے باوجود پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے زیادہ استعمال پر قابوپانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

پلاسٹک/شاپنگ بیگز خاص مدت کے بعد خودبخود تلف ہو سکتے ہیں ۔لیکن ان کی تیاری کے لئے آکسو بائیو ڈی گریڈیبل ایک خاص اہمیت رکھتا ہے جس کی درآمد پر ڈیوٹی بہت زیادہ ہے۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستان میں خودبخود تلف ہونے والے پلاسٹک/شاپنگ بیگز کی تیاری کے لئے آکسو بائیو ڈی گریڈیبل کی درآمد ڈیوٹی فری قرار دی جائے۔