حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے،سونیا خان

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے،سونیا خان

لاہور( لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے سے باز رہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے اس لئے حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے ورنہ عوام دشمن پالیسیاں حکومت کو لے ڈوبیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ ہو چکا ہے پوری عوام کی نظریں تحریک انصاف کی حکومت پر لگی ہوئی ہیں اقتدار میں آنے سے قبل کیے گئے وعدے اور دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...