وزیر زراعت خیبر پختونخواہ کی بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی آمد

وزیر زراعت خیبر پختونخواہ کی بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی آمد

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر زراعت خیبر پختونخواہ مجیب اللہ خان نے بادامی باغ سبزی منڈی آمد کے موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے سیکرٹری جنرل صدام اطہر خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں صدر پنجاب فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن محمد امین بھٹی بھی موجود تھے ملاقات میں زراعت ،سبزی منڈی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صدام اطہر خان نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں ،خیبر پختونخواہ کی طرز پر پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت منڈیوں میں تاجروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

،وزیر زراعت خیبر پختونخواہ مجیب اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخواہ کی سبزی منڈی کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیاہے اور مستقبل قریب میں انٹرنیشنل لیول کی سبزی منڈی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...