نفرتیں بھلا کر امن اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا،سعدیہ سہیل

نفرتیں بھلا کر امن اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا،سعدیہ سہیل

لاہور( لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین ویمن یونیورسٹی میں ’’امن پسندی اور مساوی شہریت‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد،سیمینار کا مقصد امن و امان کا قیام اور کمیونٹی میں موثر تبدیلی کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی،پروگرام کا انعقاد سماجی تنظیم برگد کے تعاون کیا گیا،سیمینار میں نوجوانوں کو ملک میں امن کی تعمیر کی کوششوں کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے لیکچر دیا گیا ۔پروگرام میں رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ،بشریٰ انجم ،اسٹنٹ پروفیسر مس آمنہ عبیدخواجہ،نشاعت کاظمی،سماجی رہنما امرت رندھاوا،نور عمران،عمیر خواجہ سمیت دیگر شامل تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا نفرت کی تقریر کو ختم کریں اور امن کی تعمیر اور سماجی ہم آہنگی کی ایک مثبت داستان رقم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

، قوانین اور پالیسیوں کے بہتر عمل کو مساوی شہریت کے فروغ دینے کے لئیکام کرنا ہو گا۔ مذہب اور قومیت کے بغیر تمام شہریوں کو ترقی کے یکساں مواقعے ملنے چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...