حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے،حسین محی الدین

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے،حسین محی الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو( نمائندہ خصوصی)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ نئی حکومت بہت سارے محازوں پر اخلاص کے ساتھ کام کررہی ہے، انہیں بھرپور موقع ملنا چاہیے تاہم بجلی، گیس کے بلوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی تشویش میں مبتلا ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، معیشت کو پٹڑی پر چڑھانے کیلئے بہترین دماغوں کو جمع کیا جائے، پچھلی حکومتیں سیاسی، سماجی، معاشی، انتظامی حوالوں سے بہت بڑے بحران چھوڑ کر گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ 8جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے موقع میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔


، انہوں نے کہا کہ علم عمل کے بغیر کوئی فائدہ نہیں دیتا، قرآن ہدایت اور نجات کا راستہ ہے، فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، منہاج القرآن اصلاح احوال اور احیائے دین کے علم و محبت پر مبنی آفاقی پیغام کو لے کر قریہ قریہ جارہی ہے، قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی یاور کمال، رکن صوبائی اسمبلی سبرینہ جاوید، پروفیسر سلیم احمد، علامہ رانا محمد ادریس، ،عصمت اللہ قادری، پروفیسر قدرت اللہ سیالوی، سید ابرار حسین شاہ، صفیہ رفعت نے بھی خطاب کیا، قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، ویمن لیگ کی رہنماؤں، کارکنوں کے علاوہ وکلاء، سول سوسائٹی اور مختلف مکتب فکر کے علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف کو سراہا، تقریب سے ایم پی اے یاور کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے کارکن امن و محبت کی پہچان ہیں، انہوں نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو انسانیت اور امت مسلمہ کی بڑی خدمت قرار دیا، ایم پی اے سبرینہ جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام اور پاکستان کا سرمایہ ہیں، وہ پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کی شناخت ہیں