تحریک انصاف نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،عزیز الرحمن چن

تحریک انصاف نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،عزیز الرحمن چن

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی۔ تحریک انصاف ہر شعبے میں پیسے بٹور رہی ہے قرضوں کی مخالفت کر کے اقتدار آنے والے قرضے حاصل کرنے میں بھی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں حکومت عوام کو سے جینے کا حق چھین رہی ہے اقتدار میں آ کر تحریک انصاف جوڑ توڑ میں ہی مصروف ہے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے ، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

عوام کو سنہرے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف مہنگائی کی ’’چیمپئن‘‘ بن چکی ہے۔

چن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...