ملک میں قانون پر یکساں عملداری تک تحریک انصاف کا مشن پورا نہیں ہوگا ،فواد چودھری

ملک میں قانون پر یکساں عملداری تک تحریک انصاف کا مشن پورا نہیں ہوگا ،فواد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب تک امیر اور غریب کیلئے قانون ایک نہیں ہوگا تحریک انصاف کا مشن پورا نہیں ہوگا ، شریف برادران حکومتوں میں رہے مگر ان کو اپنے ملک کے ہسپتال پسند نہیں آتے لہٰذا انہیں مقامی ہسپتالوں کا بھی علم ہونا چاہیے جہاں پاکستانی عوام کا علاج ہوتا ہے،جیل میں شہباز شریف اور سعد رفیق کو حاصل سہولیات دیکھ کرآدھے پاکستانی کہیں گے انہیں بھی قید کر دو۔گوجرانوالہ(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے 6ماہ میں پاکستان کو ایک موثر طاقت بنا کر دنیا کے سامنے رکھ دیا،پاکستان سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالث کا کرداراداکررہا ہے، ترکی ،سعودی عرب،قطر، یو اے ای،ایران سمیت تمام ممالک پاکستان کو ایک اہم سیاسی کردار کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،سابقہ حکومتوں نے اربوں ڈالر قرض لیا اورجب ان سے پوچھو روپیہ کہاں گیا تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں آ گئی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حال وہی ہے جو جیل میں ہونے والی نمازوں کا ہوتا ہے۔قاتل اذان دے رہا ہوتا ہے، ڈاکو امامت کرا رہا ہوتا ہے اور سارے چور پیچھے نمازی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی شروع سے ہی ایک تھے جبکہ اب باقاعدہ طور پر ایک ہو گئے ہیں، دونوں جماعتوں نے پاکستان کا مذاق بنا رکھا ہے۔