کشمیر پر بھارتی قبضہ اب زیادہ دیر باقی نہیں رہیگا‘ مولانا امیر حمزہ

کشمیر پر بھارتی قبضہ اب زیادہ دیر باقی نہیں رہیگا‘ مولانا امیر حمزہ

خانیوال (بیورونیوز )کشمیر پاکستان کی شہ رگ آزادی کشمیر نوشتہ دیوار ہے ،بھارتی ہٹ دھرمی کشمیر کی آزادی کو نہیں روک سکتی ،کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اقوام متحدہ لیت ولعل کی بجائے استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی دلائے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ان خیالات کااظہار تحریک حرمت رسولؐ کے مرکزی کنوینر مولاناامیرحمزہ ،اہل سنت والجماعت(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

کے مرکزی راہنما مولاناعبدالخالق رحمانی، جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر چوہدری عزیر لطیف ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی صدر قاری سیف اللہ عابد، تحفظ نظریہ پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین مفتی خالدمحمودازھر، جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی امیر مولاناعبداللہ عمیر نے تحریک آزادی جموں وکشمیر کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں یکجہتی کشمیر آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیرپر بھارت کاغاصبانہ قبضہ اب باقی نہیں رہ سکتا ایک کروڑ کشمیری اپنے حق خوداریت کیلئے میدان عمل میں آچکے ہیں ہرطلوع ہونے والاسورج آزادی کی منزل کوقریب تر کررہاہے۔ مجاہدین آزادی کی جہدمسلسل نے بھارت اور اسکے حواریوں کی نیندیں حرام کردی ہیں افغان مجاہدین کے عزم اور حوصلے نے چار درجن نیٹو ممالک کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیاہے ۔عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسکے اتحادی بوریہ نشین طالبان سے محفوظ راستہ مانگ رہے ہیں بہت جلد بھارت بھی مجاہدین کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ہماراہمسایہ ہے مگر افسوس کہ یہ گندا ہمسایہ ہے اسکی تمام کوشش پاکستان کو کمزور کرنے پر صرف ہورہی ہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے روس کاساتھ دیا تو روس ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ۔افغانستان میں اپنی تمام تر ناکامیوں کے بعد بھارت نے اپنا وزن امریکی پلڑے میں ڈالا تو آج امریکی کشتی ہچکولے کھارہی ہے ۔آل پارٹیز کانفرنس سے جماعت اہل سنت کے راہنما شیخ محمداکمل، جمعیت علماء اسلام(ف )کے صوبائی راہنمامولاناعطاء اللہ بخاری، مولاناعطائالمنعم نعیم ،مولاناافضل عباس ،جمعیت اہلحدیث کے صوبائی ناظم ڈاکٹر مسعودازہر، پاکستان علماء کونسل کے راہنما قاری اکرام اللہ خان، جماعۃ الدعوۃ کے راہنما مولاناعامرشریف ضیاء ،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سابق صدر طاہرنسیم ،کسان اتحاد واپڈاپیغام یونین ،انجمن تاجران کے راہنماووں ودیگر سیاسی سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...