حکومت سازش کے تحت میڈیا کی آواز بند کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

حکومت سازش کے تحت میڈیا کی آواز بند کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا ہاوسز سے غیرقانونی جبری برطرفیوں کیخلاف ہیں،نااہل ، نالائق اور ناتجربہ کار اور جھوٹی حکومت سوچی سمجھی سازش کے ساتھ میڈیا کی آواز بند کر رہی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت کنٹرولڈ میڈیا چاہتی ہے، وزارت اطلاعات مثبت کردار ادا کرنے کے بجائے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت (بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

میں ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،بغیرقانونی اقدامات کیخلاف جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں،میڈیا مالکان غیرقانونی جبری برطرفیاں روکیں، لیگ ن اِس مشکل وقت صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سے رابطہ کر کے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں پر اظہار تشویش کیا۔مریم اورنگزیب نے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے رکن فہیم صدیقی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاوسز سے غیرقانونی جبری برطرفیوں کیخلاف ہیں،ناہل ، نالائق اور ناتجربہ کار اور جھوٹی حکومت سوچی سمجھی سازش کے ساتھ میڈیا کی آواز بند کر رہی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کنٹرولڈ میڈیا چاہتی ہے،حکومت عامل صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق کے تحفظ کیلیے فوری اقدامات کرے، انہوں نے کہا حکومت نے اشتہارات کی پالیسی کو سیاسی مفادات کیلیے استعمال کرکے میڈیا انڈسٹری کو نقصان پہنچایا، یہ اب تک پاکستان کی تاریخ کا سب سے سنگین ترین میڈیا بحران ہے، مریم اورنگزیب نے کہا وزارت اطلاعات مثبت کردار ادا کرنے کے بجائے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، ملک میں آزاد میڈیا کے حق میں ہیں، انہوں نے کہا بغیرقانونی اقدامات کیخلاف جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں، مریم اورنگزیب نے کہا میڈیا مالکان غیرقانونی جبری برطرفیاں روکیں، میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لئے آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل کی تھی حکومت تاحال ویج بورڈ کی میٹنگ نہیں بلا سکی - انہوں نے کہا وزارتِ اطلاعات کو فوری طور پر ویج بورڈ اور صحافی تنظیموں کی میٹنگ بلانی چاہئے،میڈیا ہاوسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی انتہائی تکلیف دہ ہے۔
مریم اورنگزیب