بہاولپور ‘ انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

بہاولپور ‘ انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن اور سب(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

انجینئرز ویلفیئرایسوسی ایشن پاکستان کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے مشترکہ احتجاجی جلسہ چیف انجینئر انہار آفس کے سبزہ زار میں منعقد ہوا جس میں مرکزی قیادت سمیت ریجن بھر کے سب انجینئرز نے شرکت کی ۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ای ایف جنوبی پنجاب کے صدر فاروق خان نے کہا کہ PMIU کالے قوانین کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گے تمام کنٹریکٹ سب انجینئرز کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے اور ہمارا معاشی قتل بند کیا جائے احتجاجی جلسہ سے سیکرٹری جنرل پنجاب رانا سلیم نے کہا کہ تمام سب انجینئرز کو فوری طور پر POL مہیا کیا جائے اور ٹیکنیکل الاؤنس سب انجینئر کو دینے کا حکومت اعلان کرئے 5 فروری تک ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو 6 فروری کو پورے پنجاب میں احتجاج ہو گا جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ہلال خان اور نائب صدر بشارت گجر نے کہا کہ محکمانہ امتحان میں دس سال سروس کی شرط کو ختم کیا جائے اور کینال سائٹ پلانٹیشن ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ ٹرانسفر بند کی جائے۔صدر سرکل بہاولپور طارق اعوان ،جنرل سیکرٹری رحیم یار خان سرکل واثق ارشاد نے کہا کہ پی ایم آئی یو ککے اختیارات ایک جونیئر آفیسر حبیب اللہ بھٹہ سے لیکر چیف انجینئرز کو دیئے جائے انہوں نے کہا کہ تاوان کیسسز میں معافی سے پانی چوروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہیں اس کو فوری بند کیا جائے ۔بعدازاں چیف آفس سے کالی پلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...