منشیات برآمدگی کیس ‘ 2 ملزموں کو عمر قید ‘ جرمانے کی سزا

منشیات برآمدگی کیس ‘ 2 ملزموں کو عمر قید ‘ جرمانے کی سزا

ملتان (خبر نگار خصو صی ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

میں ملزموں کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔فاضل عدالت میں تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ناکہ لگا کر ملزموں امین اور اسلم کو روک کر تلاشی لی گئی تو مذکورہ ملزموں سے 95 من چرس برآمد ہوئی جس پر ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزموں امین اور اسلم کو عمر قید اور 1،1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزموں کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔

سزا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...