مرجان بداخلاقی کیس ‘ لیڈی ڈاکٹر کے بیانات قلمبند

مرجان بداخلاقی کیس ‘ لیڈی ڈاکٹر کے بیانات قلمبند

ملتان (خبر نگار خصو صی )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرجان بداخلاقی کیس میں لیڈی ڈاکٹر کے بیان قلمبند کرتے ہوئے دیگر گواہوں(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کی شہادت کے لیے سماعت 18 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز سماعت کے دوران لیڈی ڈاکٹر عائشہ کے بیان قمبند کرائے گئے اس دوران ضمانت پر رہا ملزمان علی رضا قریشی، پروفیسر اجمل مہار، تنزیل الرحمان۔ عثمان خالد ، عثمان قاسم ، نشاط احمد ازخود عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعیہ مرجان امین عدالت نہ آئی اور مقدمہ کی تفتیشی انعم سلیم عمرہ ادائیگی پر جانے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکی۔واضح رہے کہ تھانہ وومن سنٹر میں طالبہ(م) نے بداخلاقی کا مقدمہ 6 ملزموں کے خلاف درج کرایا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...