چشتیاں ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ کار سوار جاں بحق ‘ مختلف پہلوؤں پر تفتیش

چشتیاں ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ کار سوار جاں بحق ‘ مختلف پہلوؤں پر تفتیش

چشتیاں(نمائندہ پاکستان)چک نمبر15/G کے قریب قاضی والاروڈ پر صبح 9 بجے دن کے قریب چار نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار سوار محمد اکرام سکنہ چک نمبر42/F اضافی بستی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتارا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول اپنے گاؤں سے کار پر سوار ہو کر شہر کی طرف آ رہا تھا۔ جب وہ جائے وقوع پر پہنچ تو پیچھے سے ملزمان نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جبکہ گولیاں کار بھی لگی۔(بقیہ نمبر60صفحہ7پر )

پھر برابر آکر انہوں نے فائر کیا۔ جو کہ مقتول کو لگا۔ اور زخمی ہو گیا جیسے ہسپتال لے جایا گیا۔ جانبر نہ ہو سکا۔ اور جابحق ہو گیا۔ ادھر ورثہ نے الزام لگایا ہے کہ نذیر احمد آرائیں نے اس قتل کروایا ہے۔ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...