ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان غائب

ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان غائب

ملتان (وقائع نگار )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق پرانی سیتل ماڑی کیعلاقے میں نعمان ادریس سے 2افرد نے 9ہزار اورموبائل فون چھین لیاہے،چونگی نمبر 9 کیپاس فرحان احمد اعوان سے 2افراد 29500 روپے اور (بقیہ نمبر62صفحہ7پر )

موبائل فون لوٹ کرلیگئیہیں۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں چوروں نے ہائی کورٹ کے قریب واقع ہوٹل کی پارکنگ سے صفدر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔متاثرہ نے ہوٹل کے منیجر سمیت تین افراد پر شبہ کا اظہار کیا ہے۔تھانہ چہلیک کے علاقے میں چوروں نے عارف کا دس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھا نہ جلیل ا?باد کے علاقے میں چوروں نے عرفان کی کار چوری کر لی۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں چوروں نے عرفان اور غلام قادر کے موٹر سائیکل ،مقبول اور دیگر افراد کے 71 ہزار روپے مالیت کے پانچ موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ دہلی گیٹ ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے شعیب سے 8 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈاکووں نے مقبول کی موٹر سائیکل چھین لی۔تھانہ صدر کے علاقے میں چوروں نے بشیر کی دکان میں دس ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں چوروں نے ندیم کی موٹر سائیکل اور عرفان کی دکان سے 35 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں چوروں نے ارشد کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات ،نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں چوروں نے سعید کے گھر سے 5 لاکھ 10 ہزار ر وپے نقدی چوری کر لی۔ تھا نہ سیتل ماڑی ہی کے علاقے میں چوروں نے اسلم کے گھر سے ایک لاکھ 14 ہزار روپے مالیت کے تین موبائل فون چوری کر لئے۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں چوروں نے اسد کے دفتر سے 4 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکووں نے شاہ جہان سے موٹر سائیکل چھین لی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں چوروں نے شفیع کے بھانہ سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی بکریاں چوری کر لیں۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں چوروں نے اکرم کی دکان سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں چوروں نے اللہ بچایا کے گھر سے سات لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے ریال ،زیورات ،نقدی چوری کر لی۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں چوروں نے مقصود کے کارخانہ سے 2 لاکھ روپے نقدی اور 50 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔تھانہ مظفرا ? باد کے علاقے میں چوروں نے رشید کے کلینک سے 20 ہزار روپے نقدی اور سامان چوری کر لیا۔تھانہ بی زیڈ پولیس نے ایک روز قبل دوران ڈکیتی مذاحمت پر شہری صدیق کو قتل کرنے والے ملزمان محسن اور ا سکے ساتھی کے خلاف جبکہ متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...