حکومت بے حس، نواز شریف کوکچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہونگے،حمزہ

حکومت بے حس، نواز شریف کوکچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہونگے،حمزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اوراہل خانہ کو انکی صحت سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا جا رہا، نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے ،نیازی صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ ہم نئے صوبہ بنائیں گے، حکومت جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو صوبہ بنائے ہم غیر مشروط حمایت کرینگے،(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملتا حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،گالیاں دینے اور الزام تراشی سے 22کروڑ عوام کا پیٹ نہیں بھر تا، انضما م پلس وزیر اعلیٰ پنجاب نے دو آئی جیز کو چپڑاسی کی طرح فارغ کیا ، مانگے تانگے کے ڈالروں سے معیشت کا بیڑہ غرق کیا جارہا ہے ،نیازی صاحب نے پانچ ماہ بعد تسلیم کر لیا ہے کہ معاشی حالات بہتر نہیں ہیں،(ن) لیگ مشترکہ اپوزیشن کا حصہ ہے ،مولانافضل الرحمن اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد لانگ مارچ سمیت کسی بھی طرح کا فیصلہ کریں گے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہبا ز نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت چھوڑی تو اس وقت 650ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تھا لیکن پی ٹی آئی کی مانگے تانگے کی جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے اس میں 450ارب روپے کا کٹ لگا دیا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے پاس جاؤں گا اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے 122ارب روپے سے زمین خریدی لیکن یہ اس پر بھی پیشرفت نہیں کر سکے۔حج اخراجات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور جن بزرگوں نے 70سال سے اللہ کے گھر جانے کے خواب دیکھے تھے وہ چکنا چور ہو گئے ہیں۔اسد عمرصاحب ڈیڑھ فیصد موبائل فون کی قیمتوں کو بڑھانے سے کچھ نہیں ہوگا۔غیر یقینی کی صورتحال قوموں کیلئے اچھی نہیں ہوتی ۔علیمہ خان کو این آر او دینے کے لئے اسمبلی میں بل لایاگیا۔اربوں روپے کا ذریعہ سلائی مشینیں قرار دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے ہم چاہیں تو بہت کچھ کر سکتے ہیں ، لیکن ہم کہتے ہیں کہ کام کریں یا قوم سے معافی مانگ کر واپس چلے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ مشترکہ اپوزیشن کا حصہ ہے ،مولانافضل الرحمن اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات کوطے کریں گے۔ انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے ۔
حمزہ شہبازشریف