مسائل میں اضافہ ‘ مسلم لیگ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیگی ‘ چوہدری سعود مجید

مسائل میں اضافہ ‘ مسلم لیگ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیگی ‘ چوہدری سعود مجید

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ حکمرانوں نے6 ماہ میں ہی عوام کی چیخیں نکلواکررکھ دی ہیں اورزندگی کاکوئی شعبہ ایسانہیں جس میں عوام سے زیادتیاں نہ کی جارہی ہوں روزافزوں بڑھنی والی مہنگائی نے عوام سے جینے کی امنگ چھین لی ہے جبکہ وزیراعظم ملک میں تبدیلی کی رٹ لگانے ہوئے انتقام کی سیاست کوفروغ دے رہے ہیں زراعت سمیت (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

زندگی کاکوئی شعبہ ایسانہیں جومسائل کاشکار نہ ہوملکی معیشت انتہائی زبوں حالی کاشکار ہے اورحکومتی بزرجمہووں سے سنبھلنے ہی نہیں پارہی انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے مختصر وقت میں پاکستان کے عوام پرقرضوں کے پہاڑلاددیئے ہیں مذمہب کے اہم رکن فریضہ حج کی ادائیگی میں بھی مشکلات کھڑی کردی گئی ہیں اورحکمران بڑی ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ وہ عوام کواس کیلئے کوئی ریلیف نہیں دے سکتے انہوں نے کہاکہ حکومت نے دعوی کیاتھاکہ حج کی ادائیگی میں آسانیاں پیداکی جائیں گی لیکن یہ لوگ عوام کواللہ کے گھرسے بھی دورکرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران ملک کی حالت دگرگوں کرنے پرتلے ہیں انہوں نے کہاکہ سانحہ ساہیوال میں حکمران خود ملوث ہیں اوراس معاملہ پرمٹی ڈالنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کے عوام کوتنہانہیں چھوڑے گی اورحکومت کاقبلہ درست کرنے کیلئے اپناکرداراداکریگی۔

سعود مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...