پی پی قربانیوں کیلئے تیار ‘ حکومت انتقامی کارروائیاں بند کرے ‘ نتاشہ دولتانہ

پی پی قربانیوں کیلئے تیار ‘ حکومت انتقامی کارروائیاں بند کرے ‘ نتاشہ ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بلاول بھٹو کی طرف سے 18ویں ترمیم کے دفاع کے لئے لانگ مارچ کا عندیا بروقت ہے ۔ جمہوریت دشمن قوتوں کے آلہ کار و کٹھ پتلی حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے ۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان جمہوریت کی خاطر قربانیاں دینا جانتے ہیں ۔حج سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے ۔ پیپلزپارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں ۔ آنے والا دور پاکستان پیپلز(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

پارٹی کا ہے ۔ سرائیکی صوبے کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ موجودہ حکومت اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ، ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کے دورہ جنوبی پنجاب کے منتظر ہیں اور ان کی آمد پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ۔ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں آمرانہ قوتوں کے مظالم کا سامنا کیا ہے لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔ موجودہ حکمران باربار منی بجٹ پیش کرکے مافیا کے مفادات کاتحفظ کررہے ہیں ۔ منی بجٹ سے غریب عوام کو کوئی مفاد نہیں ملے گابلکہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا،۔

نتاشہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...