عمران خان کی انقلابی سوچ سے ملک ترقی کر رہا ہے‘ رانا قاسم نون

عمران خان کی انقلابی سوچ سے ملک ترقی کر رہا ہے‘ رانا قاسم نون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی انقلابی سوچ سے ملک ترقی کے منازل طے کرے گا عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے بھر پور جدوجہد میں مصروف ہیں ملک میں سرمایہ کاری کیلئے بیرون ملک لوگوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے ایک سوال(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صوبی جنوبی پنجا ب کیلئے مخلص نہیں ہے بہاول پور صوبہ کا سوشہ چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب صوبہ کو سبو تاز کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ ملتان میں ہی بنے گا اور صوبہ جنوبی پنجاب تحریک انصاف ہی بنائے گا انشاء اللہ بہت جلد جلالپور پیروالا کیلئے میگا پراجیکٹ لے آئیں گے ہم نے پہلے بھی جلالپور پیروالا کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے آزاد الیکشن جیتنے والے رکن صوبائی اسمبلی قاسم عباس خان لنگا ہ ابھی تک آدھا تیتر آدھا بٹیر کی مانند ہیں ابھی تک نہ تو تحریک انصاف میں شمولیت کی اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) میں ہیں ۔
قاسم نون