عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بنتا جا رہا ہے ‘ پیپلز پارٹی

عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بنتا جا رہا ہے ‘ پیپلز پارٹی

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب و ممبر فیڈرل کونسل پیپلزپارٹی عبدالقادر شاھین، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف من گھڑت کیسز اور میڈیا ٹرائل کو سابق حکومتی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے اور اسکی شدید مذمت کرتے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو حکمران ٹولہ کی ہدائیت پر ٹارگٹ اور انہیں غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انصاف کے تقاضوں کے برعکس الجھا کر میڈیا ٹرائل کرنا ثابت کرتا ہے کہ کوئی گہری سازش ہو رہی ہے حکومت کی نااہلی کم وقت میں سامنے آگئی بطور قوم ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کیلئے اصولی فیصلہ کرنا ہوگا ملک کو بدحالی سے نکالنے کیلئے قومی معاشی حکمت عملی تیار کرنا ہوگی عمران احمد نیازی کو مخصوص قوتوں کی جانب سے آئینی ترامیم سے چھیڑ چھاڑ کا ٹاسک اور انہیں ملک و قوم پر مسلط کیا گیا ہے جو انکے دیے ہوئے ایجنڈے کی تکمیل کو پورا کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں اٹھارویں ترامیم کے خاتمے کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے، یو ٹرن کے بادشاہ نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے بجلی گیس ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام پر مہنگائی کا خودکش حملہ ہے حکومت مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے کے بجائے غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین رہی ہے نیا پاکستان بنانے والوں نے اقتدار کے ایوان میں ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر دراصل عوام کو بے وقوف بنایا ہے کیونکہ حج اخراجات میں بے پناہ اضافہ کر کے حج ادا کرنے کی خواہش سے بھی غریب کو محروم کر دیا ہے نیا پاکستان میں امیر آدمی تو حج ادا کرسکتا ہے لیکن غریب سے یہ مذہبی فریضہ ادا کرنے کا حق بھی ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے داروں چھین کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پروپیگنڈا اور جھوٹ کی سیاست ہی موجودہ حکمران ٹولہ کا منشور ہے عمران خان کا نیا پاکستان ملکی عوام کیلئے ڈراونا خواب بنتا جا رہا ہے نااہل حکومت کے پاس نہ معاشی ویژن ہے اور نہ ہی عوام کے دکھوں کا مداوا اپوزیشن جماعتوں اور انکی قیادت کو سازش کے تحت دیوار سے لگانے کوشش کی جارہی ہے حکمران اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے اور مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لئے مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ڈراؤنا خواب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...