نظریہ پاکستان فورم ملتان کے سرپرست اعلیٰ رشیداحمد نیازی انتقال کر گئے ‘ آج ڈیرھ بجے دوپہر نماز جنازہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک پاکستان کے کارکن،نظریہ پاکستان فورم ملتان کے سرپرست اعلیٰ رشید احمد نیازی گزشتہ روز
(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔مرحوم کی عمر ستاسی برس تھی اور وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔مرحوم نے طویل عرصے تک ملتان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔صدرایوب دور میں وہ دس سال تک صدارتی الیکٹورل کالج کے ممبر رہے۔اور مختلف ادوار میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے زمہ داریاں نبھاتے رہے۔ مرحوم محب وطن پاکستانی تھے اور ساری عمر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدو جہد کرتے رہے۔ رشید احمد نیازی کی وفات سے ایک عہد کا اختتام ہوا ہے۔مرحوم سینئر جنرل مینیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن مسعود عالم نیازی ،سابق آڈٹ آفیسر واپڈا محمد قاسم نیازی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میپکو،اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوچ محمد علی نیازی کے والد تھے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر 1.30 دوپہر مسجد ٹیوب ویل ورکشاپ براراں روڈ نزد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ایم ڈی اے چوک ملتان ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ