پروفیسر سید تنویراحمد شاہ انتقال کر گئے ‘ آج صبح 10 بجے ولایت حسین کالج میں نماز جنازہ

پروفیسر سید تنویراحمد شاہ انتقال کر گئے ‘ آج صبح 10 بجے ولایت حسین کالج میں ...

ملتان (سٹی رپورٹر) تنظیم اساتذہ پنجاب اورپنجاب پروفیسرزاینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنما پروفیسر سید تنویر احمد شاہ

(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

انتقال کر گئے مرحوم کا نماز جنازہ آج 10بجے صبح ولایت حسین اسلامیہ کالج میں ادا کی جائے گی ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،سیکر ٹری جنرل راؤ محمد ظفر، نائب اُمراء میاں آصف محمود اخوانی،چودھری اصغر علی گجر،امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدراقبال ہاشمی، صہیب عمار صدیقی،مولانا محمود بشیر، حماد رشید ضیائی،ڈاکٹر اشرف علی عتیق،شیخ اسرار حسین، کنور محمد صدیق،حافظ عبدالرحمن حیدری، ساجد بھٹی،وقاص علی،ضیاء اللہ شاہ، محمد آصف وینس نے انکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...