پیپلز پارٹی دور حکومت میں اپنوں کو نوازنے کی داستان بے نقاب

پیپلز پارٹی دور حکومت میں اپنوں کو نوازنے کی داستان بے نقاب

خان پور بگا شیر (نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اپنوں کو نوازنے کی کرپشن داستان منظر عام پر آ گئی۔ سابق صدر آ صف علی زرداری کے سیکرٹری شیخ منصور کی 2010 میں مظفرگڑھ میں خرید کروڑوں روپے کی پراپرٹی کا انکشاف، تفضیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اپنے دور حکومت میں چہیتوں کو کرپشن کی مد میں نوازنے کا سکینڈل منظر عام پر آ گیا۔ سابق صدر آ صف علی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

زرداری کے پی اے سیکرٹری خاص شیخ منصور احمد (مرحوم )ولد منظور احمد سکنہ راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مبینہ طور پر کرپشن کی رقم سے ضلع مظفرگڑھ میں واقع موضع میسی میں کارلو برادری کے مختلف افراد سے پانچ ایکڑ سے زائد پراپرٹی سال 2010 میں خریدی جسکی مالیت اس وقت کروڑوں روپوں میں پہنچ چکی ہے۔ مرحوم کی یہ پراپرٹی ہیڈ محمد والا بائی پاس کے قریب ملتان مین روڈ پر واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ منصور احمد نے مظفرگڑھ کے معروف سیاستدانوں کے ساتھ خاص دوستی کیوجہ سے ضلع میں پراپرٹی خرید کی تھی اور اس پر ایک عظیم الشان ہوٹل تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مبینہ جائیدادیں بنائیں۔ شیخ منصور احمد سابق صدر آ صف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔شیخ منصور احمد کی مظفرگڑھ میں مبینہ جائیداد کے کاغذات بھی سامنے آ ئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...