پبلسٹی فیس وصولی ‘ ضلع کونسل کا دیہی علاقوں تک دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

پبلسٹی فیس وصولی ‘ ضلع کونسل کا دیہی علاقوں تک دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

ملتان ( سپیشل رپورٹر )ضلع کونسل ملتان نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی سے تنازعہ ختم ہونے کے بعد دیہی علاقوں کی پبلسٹی فیس کی وصولی کا ٹھیکہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ضلع کونسل انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ٹھیکے کی نیلامی سے 3کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوگی واضع رہے کہ ضلع کونسل ملتان اور پی ایچ اے درمیان دیہی یونین کونسلوں میں پبلسٹی فیس کی وصولی کا تنازعہ چل رہا تھا جس کا کیس سیکرٹری لوکل گورئمنٹ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کو بھجوایا گیا تھا سیکرٹری لوکل گورئمنٹ کی جانب سے دیہی علاقوں میں پبلسٹی فیس وصولی کا اختیار ضلع کونسل کو دے دیا گیا ہے جس کا باضابطہ طور پر گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے مذکورہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کونسل تحصیل شجاعباد اور جلالپور پیر والا کی دیہی یونین کونسلوں سے بھی پبلسٹی فیس وصول کرنے کی مجاز ہوگی ۔ضلع کونسل ملتان نے گزٹ نوٹیفکیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بپلسٹی فیس ٹھیکہ نیلامی کیلئے اشتہار مشتہر کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...