حکومت قانون کی بالادستی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ جاوید اقبال وڑائچ

حکومت قانون کی بالادستی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت قانون کی بالادستی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ عوام کوانصاف کی فراہمی میں وکلاء کاکردارمثالی ہے‘ نومنتخب کابینہ ڈسٹرکٹ بارکوکامیابی پرمبارکباددیتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ وہ بارکے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق اورانہیں انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کریں گے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ نومنتخب صدرڈسٹرکٹ بارحسان مصطفے ‘ جنرل سیکرٹری عمران اشرف ودیگرکابینہ کومبارکباددیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آچکی ہے اب اداروں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ عوام کے حقوق کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘ معاشرے میں انصاف قائم کرنے میں وکلاء برادری بھی اپناکرداراداکرے‘ انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام کی محرومیاں ہرصورت دورکریں گے‘ اس موقع پرنومنتخب کابینہ ڈسٹرکٹ بارنے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری محمدشفیق کاشکریہ اداکیااورکہاکہ بارعوام اورضلع کی بہتری کے لیے ان کے ساتھ مل کرعملی کام کرے گی‘ اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل رئیس ممتاز مصطفی ایڈوکیٹ سمیت وکلاء برادری کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...