لیاقت پور ‘ تشدد سے 5ویں کلاس کا طالبعلم بیہوش ‘ ٹیچر سکول میں چھوڑ کر فرار

لیاقت پور ‘ تشدد سے 5ویں کلاس کا طالبعلم بیہوش ‘ ٹیچر سکول میں چھوڑ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(نامہ نگار)سکول ٹیچر کے تشدد سے پانچویں کلاس کا طالبعلم بے ہوش ہوگیا۔ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ گورنمنٹ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ایلیمنٹری سکول حیدر نگر میں زیرتعلیم پانچویں جماعت کے طالبعلم عظیم عباسی ولد عابد عباسی کو معمولی بات پر سکول ٹیچر سخاوت نے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا جس سے طالبعلم بے ہوش ہوگیا مگر ٹیچر اُسے ہسپتال ‘ گھر پہنچانے کی بجائے سکول میں چھوڑ کر ہی رفوچکر ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر طالبعلم کے والد عابد حسین نے اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور پہنچایا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمی بچے کے والد نے ڈپٹی کمشنر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن رحیم یارخان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
فرار