بڑے سرمایہ داروں کو ریلیف ‘ غریبوں کو رگڑا حکومت ہوش کے ناخن لے ‘ ساجد مہدی سلیم

بڑے سرمایہ داروں کو ریلیف ‘ غریبوں کو رگڑا حکومت ہوش کے ناخن لے ‘ ساجد مہدی ...

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)مسلم لیگی ایم این اے و نامزد چیئرمین برائے سٹینڈنگ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی سیدساجد مہدی سلیم شاہ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں صرف مانگنے تک محدود ہیں ،حکومت اپنے معاشی اصلاحات کے دعوے پر پورا نہیں اتر سکی ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماچھیوال میں سیاسی و سماجی رہنما چوہدری فہیم جبار کے ڈیرہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پرتکلف عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر چیئرمین سٹی ماچھیوال حاجی امیر علی آرائیں ،سید ندیم شاہ،چوہدری نعیم صابر،چوہدری شمیم رضا،چوہدری نواز اشرف ایڈووکیٹ،چوہدری مقبول احمد،محمد ساجد چوہدری،اعجاز شاہ،چوہدری زاہد لطیف سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 50لاکھ گھر بناکر غریبوں کو دینے کے دعویدارتجاوزات کیخلاف آپریشن کی مد میں ان سے روز گار تک چھین رہے ہیں لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کرنے اور بڑے سرمایہ داروں کو ریلیف دینے سے غریب کو کوئی فائدہ نہیں ملے گاحکومت ہوش کے ناخن لے اور کنٹینر سے نیچے اترے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...