پی ٹی آئی کا کراچی میں پارٹی ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ
کراچی (آن لائن)تحریک انصاف نے کراچی میں بلدیاتی و ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا ہے ، سندھ(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
کو کراچی حیدر آباد اور سکھر کے 3ریجن میں تقسیم کیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی میں بلدیاتی و ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد اندرون سندھ میں پی ٹی آئی کی ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے ،پی ٹی آئی کراچی اندرون سندھ کی کابینہ میں تبدیلیاں کی جائینگی اور اس مد میں صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سندھ کو کراچی ، حیدر آباد اور سکھر کے تین ریجن میں تقسیم کیاجائیگا تینوں ریجنز میں مرکزی ، ضلعی اور ٹاؤن کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی ۔
پی ٹی آئی