روجھان ، ٹریکٹر ٹرالی پربجلی کاپول گرنے سے 1شخص جاں بحق ، کرنٹ لگنے سے 10زخمی

روجھان ، ٹریکٹر ٹرالی پربجلی کاپول گرنے سے 1شخص جاں بحق ، کرنٹ لگنے سے 10زخمی

روجھان (نمائندہ پاکستان ) ٹریکٹر ٹرالی پر بجلی کا پول گرگیا ہے ایک شخص جاں بحق دس افراد کرنٹ لگنے سے زخمی تفصیل کے مطابق کے (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

قریب بستی حسین بخش خان سیلاتانی میں شادی کی بارات سے بھری ٹریکٹر ٹرالی بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ ٹریکٹر ٹرالی میں شادی کی بارات جا رہی تھی۔حادثے کا شکار ہو گئی۔بجلی کے تاریں گرنے سے دو خواتین کم سن بچے سمیت دس باراتی شدید زخمی ہوگئے کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان محمد یونس موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ٹریکٹر ٹرالی باریتوں سے بھری تھی دیگر افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا ہیزخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی زخمیوں میں ایک شخص حالت نازک ضلعی ہسپتال ریفر کردیا گیا زخمیوں میں حسنین ،شیر زمان ،مظاہر ،اسد ،امیر خان سمیت خواتین اور بچے شامل ہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...