ماضی کی حکومتوں نے صنعتوں کو ’’قبر ستان ‘‘میں بدل دیا، چوہدری سرور

ماضی کی حکومتوں نے صنعتوں کو ’’قبر ستان ‘‘میں بدل دیا، چوہدری سرور

لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ماضی کی کر پٹ حکومتوں کی پالیسوں نے صنعتوں کو ‘‘قبر ستانوں ‘‘میں بدل دیا ‘ہم ملک میں نہ صرف گڈ گورننس لا رہے ہیں بلکہ انصاف آئین وقانون کی حکمرانی بھی قائم کی جا رہی ہے ‘غیر ملکی سر مایہ کاروں کو پورے پاکستان میں مکمل تحفظ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

اور سپورٹ فراہم کی جائیگی ‘سوموار کے روز وزیر اعظم عمران خان غر یبوں کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر نے جا رہے ہیں غر یبوں کو بھی مفت طبی سہولتیں میسر آئیگی ‘غر یبوں کو گھر ‘صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں دینا حکومت کی اولین تر جیح ہے ‘سال 2018 کے دوران پاکستانی فارماسیوٹیکل پروڈکٹس کی ایکسپورٹ میں36 ملین ڈالر اضافہ حکومت کی کامیاب پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اور پنجاب حکومت تمام اقدامات کو یقینی بنا ئیگی۔ وہ لاہور میں انڈس فارما کے نئے پر اجیکٹ کا افتتاح کر نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سندھ کے گور نرعمران اسماعیل ‘وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی ‘پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور ایم ڈی انڈس فارما زاہد سعید اور چےئر مین سعد اسماعیل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان خود کر یں گے وزیر اعظم کا ویژن اس ملک میں لوگوں کودیگر شعبوں کی طر ح صحت کے شعبہ میں مکمل سپورٹ فراہم کر نا ہے اور نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام سے غر یبوں کو بھی مفت صحت کی سہولتیں میسر آسکیں گی۔

گورنر پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...