تحریک انصاف حکومتی معاملات چلانے کی اہل نہیں،آفتاب شیرپاؤ

تحریک انصاف حکومتی معاملات چلانے کی اہل نہیں،آفتاب شیرپاؤ

پشاور(این این آئی) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے قومی اسمبلی میں دوسری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کے مجوزہ منصوبے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اس اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ہفتہ کو وطن کور پشاور سے جاری ہونے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں جمہوری عمل اور قومی اسمبلی کے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

اندر ماحول خراب ہونیکا خدشہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکمران قومی اسمبلی اور حکومتی معاملات چلانے کی اہل نہیں جس کا ثبوت متعدد معاملات میں تعطل ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کو تقسیم کرنا چاہتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس قسم کے فیصلوں سے حکمرانوں کی نااہلی ثابت ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کاقومی اسمبلی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیئرمین شہباز شریف کے کردار کو متنازعہ بنانامقصود ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...