ہڑتالیں کرنے ‘گریبان پکڑنے سے عدالتی سسٹم کمزور ہوگا ‘ جسٹس امیر بھٹی
خانیوال (بیورونیوز ) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے سینئر جسٹس محمدامیر بھٹی نے کہا ہے کہ وکلاء معاشرے کی کریم کلاس ہے ہڑتال اور ڈنڈا ہمارا سسٹم نہیں ہے جبکہ بینچ اور بار کی عزت برابر ہے اس لئے احترام کے رشتے میں بندھے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سال2019کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
رہے تھے اس موقع پر سابق جسٹس اور ممبر پاکستان الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف مجید اعوان، چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل افتخار ابراہیم قریشی، ممبران پنجاب بار عزیز خان پنیاں، جاوید ہاشمی، صدر ہائی کورٹ بار محمود اشرف خان، صدر بار خانیوال اظہر عباس جکھڑ، سیکرٹری بار چوہدری محمدہارون، صدر ملتان بار ناظم خان، رانا آصف سعید، جعفر طیار، عزیز اکبر بیگ، ڈپٹی کمشنر اشفاق چوہدری، ڈی پی او رانا محمدمعصوم، ممبر قومی اسمبلی نشاط احمد ڈاہا، چیئرمین بلدیہ مسعود مجید، جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری طاہر مجید، صدر ٹریڈز انعام اللہ قریشی، صدر پٹرولیم ہمایوں خان ،پیر احمد شاہ کھگہ، راؤ جمیل ،رانا جعفر علی خاں، ملک طارق نوناری، مہر عابد ریاض سیال، رانا محمداسلم، طہر نسیم، امتیاز علی اسد، شاہد انجم، رضا قادری، ساجد خان کے علاوہ ڈویژن بھر کی بارز کے صدرو،جنرل سیکرٹریز، پنجاب بار کے ممبران، سینئر اور جونیئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی سینئر جسٹس محمدامیر بھٹی نے اپنے خطاب میں مزیدکہاکہ ہم آئے روز پستی کی طرف جارہے ہیں اس میں ایک سبب ہمارا قانون کو نہ پڑھنا بھی ہے جونیئر وکلاء اپنے سینئرز سے سیکھیں اور اگر کوئی شکایات ہو تو ضلعی جوڈیشری سے بات کریں انہوں نے بار کے سکیورٹی پر سختی سے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ذمہ داری کا مظاہرہ کرے انہوں نے کہاکہ بار کے مسائل حل کرنے میں وکلاء اور مقامی مخیر حضرات زیادہ موثر کردار ادا کرسکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے ذاتی حیثیت سے مسجد فنڈز کیلئے 50ہزار کا چیک بھی پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہڑتالیں کرنے کرنے اور ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے سے عدالتی سسٹم اور کمزور ہوگا اسے مضبوط اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار افتخار ابراہیم قریشی نے کہاکہ لائبریری کی کتب، کمپیوٹرز اور اے سی سسٹم فراہم کریں گے سابق جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ وہ خانیوال سے قلبی تعلق رکھتے ہیں وہ جب بھی یہاں آگے ہیں ماضی کی یاد یں تازہ ہوجاتی ہیں تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف مجید اعوان، صدر بار اظہر عباس جکھڑ، سیکرٹری بار چوہدری ہارون نے بھی خطاب کیا تقریب میں سینئر جسٹس محمدامیر بھٹی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا جسٹس امیر بھٹی نے نومنتخب عہدیداران کو گلدستے پیش کئے صدر بار اور سیکرٹری بار نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو خصوصی یادگاری شیلڈ ز پیش کی آخر میں بار کا ظہرانہ ہوا اورمہمان وکلاء میں گھل مل گئے ۔
جسٹس امیر بھٹی