امریکہ ،جعلی جعلی یونیورسٹی میں داخلے کے الزام میں129بھارتی گرفتار

امریکہ ،جعلی جعلی یونیورسٹی میں داخلے کے الزام میں129بھارتی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مشی گن (آن لائن)امریکہ میں 129 بھارتی شہریوں کو مبینہ طور پر سٹوڈنٹ ویزا کے ذریعے امریکا میں رہائش رکھنے کی خاطر جعلی یونیورسٹی میں داخلہ لینے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹروئٹ میں فارمنگٹن ہل نامی یونیورسٹی امریکی محکمے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے انڈر کور آپریشن کا حصہ تھی، جس کا مقصد امیگریشن میں ہونے والے فراڈ کا پردہ چاک کرنا تھا۔خیال رہے کہ امریکی حکومت کی اسکیم ’پے ٹو اسٹے‘ کے تحت غیر ملکی طالب علم اپنا اسٹوڈنٹ ویزا (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

برقرار رکھتے ہوئے امریکا میں رہنے کے لیے جان بوجھ کر جعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ لیتے ہیں۔تاہم امیگریشن اٹارنی نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارتی نوجوانوں کو یونیورسٹی کے غیر قانونی ہونے کا علم نہیں تھا۔دوسری جانب بھارت نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے امریکی حکومت سے طالب علموں تک قونصلر کی رسائی طلب کرلی۔اس کے علاوہ امیگریشن اور کسٹم حکام نے اسی روز ویزا فراڈ اسکیم میں ملوث بھارتی شہریوں اور بھارتی نڑاد 8 امریکیوں پر فردِ جرم بھی عائد کی۔ آٹھوں ملزمان کو منافع کمانے کے لیے غیر ملکیوں کو ویزے کے حصول میں دھوکا دینے میں ملوث پایا گیا تھا۔اس سلسلے میں اٹارنیز کا کہنا تھا کہ بھارتی طالب علم قانونی طور پر اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا آئیتھے جس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف فارمنگٹن میں داخلہ لے لیا تاکہ وہ کام کرتے رہیں۔امریکی وکیلوں کا کہنا تھا کہ تمام طالب علم اس بات سے آگاہ تھے کہ یونیورسٹی قانونی طور پر فعال نہیں ہے۔دوسری جانب بھارتی نڑاد وکیل روی منان کا کہنا تھا کہ یہ جعلی یونیورسٹی صرف طالب علموں کو پھنسانے کے لیے بنائی گئی تھی۔
بھارتی شہری گرفتار