رشوت لیکر شہریوں کو ناجائز گرفتار کرنے پر ایس ایچ او سمیت دو تھانیدار معطل

رشوت لیکر شہریوں کو ناجائز گرفتار کرنے پر ایس ایچ او سمیت دو تھانیدار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) رشوت لینے پر آر پی او ڈیرہ عمرشیخ نے ایس ایچ او تھانہ میرہزار سمیت دو تھانیداروں کو معطل کردیا تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل علی گڑھ سائنس سکول گدپور سے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

موٹرسائیکل چوری میں پکڑے گئے نامزدملزمان عبید رفیق اور اس کے والد ملک رفیق کو سیاسی بنیاد پر مقدمہ میں شامل کیا تاہم ملک یسین سیوڑہ نے آرپی او ڈیرہ درخواست دی کہ اس کے بیٹے رفیق احمد اور پوتے عبید کو پولیس نے رشوت لیکر ناجائزطورپر گرفتارکیاہواہے جس پر آر پی او ڈیرہ عمر شیخ نے انکوائری کی تو ایس ایچ او تھانہ بیٹ میرہزارملک منیر موہانہ پہ 70 ہزار جبکہ سب انسپکٹر مصطفی منصور 20 ہزار اور اے ایس آئی سیف اللہ پہ 20 ہزار رشوت لیناثابت ہوا جس پر آر پی او ڈیرہ عمر شیخ نے تینوں کو معطل کرکے ڈی پی او مظفرگڑھ کو ریکوری کراکے سائلین کو پیسے واپس کرنے اور رشوت لینے کے جرم میں ایس ایچ او،سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جبکہ ملک عطاء4 اللہ سیوڑہ،نظام الدین،محمد الیاس،محمد شفقت،عباس ودیگر نے میرٹ پہ فیصلہ کرنے پر آر پی او ڈیرہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
ایس ایچ او معطل