کالے یرقان کا حملہ ‘ رحیمیار خان میں مزید 2 افراد جاں بحق

کالے یرقان کا حملہ ‘ رحیمیار خان میں مزید 2 افراد جاں بحق

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان) رحیم یار خان اور اسکے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ۔ مزید دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ جبکہ خاتون سمیت مزید دو متاثرہ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک 26پی کے رہائشی تیس سالہ منور اور عزیز کالونی کے رہائشی اسی سالہ ضرب بخش کو ورثاء نے کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ طبی امداد کے باجود جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے اسی طرح میانوالی قریشیاں کی رہائشی پنتالیس سالہ آمنہ بی بی اور حبیب کالونی کے رہائشی پچاس سالہ محمد یاسین کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان دونوں افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...