قومی اسمبلی میں ن لیگ کی دو صوبوں بارے قرارد اد ‘ سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کا ملتان میں احتجاجی کیمپ، نعرے بازی

قومی اسمبلی میں ن لیگ کی دو صوبوں بارے قرارد اد ‘ سرائیکستان ڈیمو کریٹک ...

ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام چوک کچہری ملتان پر حکمران جماعت کی علیحدہ صوبہ کے قیام کی وعدہ خلافی اور مسلم لیگ نون کی قومی اسمبلی میں(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پیش کردہ دو صوبوں کی قرارداد کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔احتجاجی کیمپ میں حکومت کو اپنے وعدہ اور منشور کی پاسداری اور نون لیگ کی سرائیکی وسیب کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نون کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان کی بقاء کے لئے اور سرائیکی وسیب کے مسائل کا واحد حل 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کے قیام میں مضممر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کراچی سمیت پورے سرائیکی وسیب میں ایس ڈی پی کی طرف سے بھرپور احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے کہ نئے صوبہ کے قیام کا اعلان جلد از جلد کیا جائے۔ہمارہ یہ احتجاج پورے وسیب میں صوبہ سرائیکستان کے قیام تک ہر مہینے جاری رہے گا۔احتجاجی کیمپ میں عنایت اللہ مشرقی۔عبدالستار تھہیم۔رانا عارف کمال نون ایڈووکیٹ۔اختر حسین گیلانی۔شکیل خان یوسف زئی۔ملک ظفر ہانس۔خالد خان مہمند،فرحان گیلانی،ہاشم خان بابر، شعیب الحسن سعیدی۔شاہنواز جانگلہ۔ولایت لنگاہ۔دعا بخاری۔رافعیہ ملک۔شازیہ گیلانی۔ اجمل مسن۔کامران بلوچ۔عمار سعید اور درجنوں کارکنان نے شرکت کی کارکنان نے پینا فلیکس اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت اور نون لیگ مخالف نعرے اور مطالبات درج تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...